بنگلورو،11/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو سابق ممبران اسمبلی نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ڈی شوکمار سے ملاقات کی ہے۔کانگریس لیڈر سے ملنے والے بی جے پی کے دونوں سابق ممبر اسمبلی 2018 کا عام انتخابات ہار گئے تھے۔کاگواڑ سے رکن اسمبلی رہے بی جے پی لیڈر راجو کاگے اور گوکک سے رکن اسمبلی رہے اشوک پجاری نے پیر کو بنگلور میں کانگریس لیڈر سدارمیااور ڈی شیو کمار سے ملاقات کی۔اب آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے کانگریس سے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالانکہ سدھارمیا اور ڈی شیو کمار نے ممبران اسمبلی کو ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے یا نہیں؟ یہ بات واضح نہیں ہے۔ بتا دیں کہ کرناٹک اسمبلی کی 15 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا ہے۔کرناٹک کے الیکشن کمشنر سنجیو کمار نے بتایا کہ 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور 9 دسمبر کو نتیجے آ جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی پوری ریاست میں آج یعنی 11 نومبر سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ کرناٹک میں 5 دسمبر کو 15 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے ان علاقوں میں پیر سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گئی ہے۔مشرق کی مخلوط حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس کے 14 اور جنتا دل-سیکولر (جے ڈی ایس) کے تین باغی ممبران اسمبلی نے جولائی میں اپنے اسمبلی حلقہ سے استعفی دینے کے بعد انہیں نااہل ٹھہرائے جانے کے بعد ضمنی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ریاست میں پانچ دسمبر کو اتھانی، کاگواڈ، گوکک، ییلاپورا، ہیریکیرور، رانی بینور، وجئے نگر، چک بلاپورا، کے آر پورہ، یشونت پورا، مہالکشمی لے آؤٹ، شواجی نگر، ہوس کوٹ، کے آر پیٹے، ہنسور میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اس کے لئے 11 نومبر سے 18 نومبر تک پرچہ نامزدگی داخل کی جاسکتی ہے جبکہ 21 نومبر تک نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔بتا دیں کہ 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 9 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔